کینیڈا میں خالصتان کی آزادی کیلئے دوسرے مرحلے کے ریفرنڈم کا انعقاد
- 07, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : خالصتان کی آزادی کیلئے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور مسی ساگا سمیت مختلف شہروں میں دوسرے مرحلے کے ریفرنڈم کا انعقاد کر دیا گیا ہے جس میں سکھوں کی بڑی تعداد ووٹنگ کے لیے شرکت کر رہی ہے ۔
نیوز ٹوڈے :ٹورنٹو میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر سکھ برادری کی لمبی قطاریں لگی رہیں، واضح رہے کہ ووٹنگ میں حصہ لینے والے تمام افراد نے مطالبہ کیا کہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے تا کہ یہاں رہنے والے لوگ آزادی سے زندگی گزار سکیں۔
یاد رہے کہ اس موقع پر عالمی برادری سے بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ، اس کے بر عکس انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بھارت میں موجود پالیسیوں پر نظر ثانی کی درخواست کی گئی ۔
خیال رہے کہ خالصتان کیلئے18 ستمبر کو پہلےمرحلے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی جس میں لاکھوں سکھوں نے ووٹ ڈالے اور خالصتان کی آزادی کے لیے آواز اٹھائی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ سکھوں کے ساتھ بھارت میں ایک طویل عرصے سے ظلم ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں کئی بڑی بڑی ناموارشخصیات بھی سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔
مزید پڑ ھیں : تنزانیہ میں آج ایک مسافر طیارہ وکٹوریا جھیل میں گر کر حادثے کا شکار ہو گیا
تبصرے