ٹی 20ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے قومی اسکواڈ ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل  میں شرکت کرنے کیلئے پاکستانی  اسکواڈ ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ  چکا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے سڈنی ایئر پورٹ پرپہنچنے کے بعد مداحوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور لمحوں کو یاد گار بنایا ۔ 

 

واضح رہے کہ اس سے قبل سڈنی روانہ ہوتے وقت ہوٹل کے باہر شائقین نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے آ ٹو گراف بھی لیے  جس میں بڑے ،بچے اور خواتین سب شامل تھے ۔

 

نیوز ٹوڈے کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سڈنی میں آرام کے بعد قومی ٹیم کل پریکٹس سیشن  کا آغاز کرے گی ۔

 

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 نومبر کو سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھیلا جائے گا۔

 

دوسری جانب  دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈیلیڈ کے میدان میں 10 نومبرکو ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں  گی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ  پاکستانی ٹیم بنگلادیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی  چکی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : قدرت کا نظام ، پاکستان کی ایونٹ میں حیران کن طور پر واپسی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+