پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد پورے اسٹیڈیم میں دل دل پاکستان کے نعرے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آ ئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان  نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فتح اپنے نام کر لی ہے ،پاکستان  ٹیم کے مداحوں کی جانب سے اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں شرکت کی گئی اور اسپورٹ کیا گیا ۔

 

نیوز ٹوڈے :  واضح رہے کہ پورے اسٹیڈیم میں دل دل پاکستان کے نعرے کئی دیر تک لگتے رہے، پاکستانی کھلاڑی بھی  مداحوں کا جو ش وجذبہ دیکھ کر ان کو داد دینے آ ئے اور  مداحوں کے ساتھ دل دل پاکستان گاتے رہے ۔

 

یاد رہے کہ اس موقع  پر پاکستانیوں کے ہمراہ کئی بھارتی بھی موجود تھے جنہوں نے پاکستان کی جیت کو سراہا اور مبارکباد بھی دی ۔

 

دوسر ی جانب کھلاڑیوں کی جانب سے اسٹیڈیم میں آنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا گیا ، پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیڈیم سے نکلنے کے باجود کھلاڑی دل دل پاکستان گاتے رہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ اسٹیڈیم میں قریباً 36 ہزار شائقین موجود تھے جن میں بڑی تعداد پاکستانیوں کی تھی جو کہ  دور دراز کے علاقوں سے پاکستان کو سپورٹ کرنے کے لیے آئے تھے۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے میلبرن پہنچ گئی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+