بھارت ایونٹ سے باہر ،انگلینڈ نے مار مار کر بُھرکس نکال دیا
- 10, نومبر , 2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے دی ہے۔
نیوز ٹوڈے : انگلینڈ کی جانب سے پہلے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے انگلینڈ کو 169 رنز کا ہدف دیا ۔
واضح رہے کہ بھارت کے ویرات کوہلی اور ہارڈک پانڈیا کی جانب سے شاندار نصف سنچری اسکور کی گئی ، ایک مرتبہ پھر ویارت کوہلی نے مشکل وقت میں آ کر ٹیم کو سہارا دیا اور ٹوٹل اسکور میں نمایاں کردار ادا کیا ۔
دوسری جانب ہارڈک پانڈیا نے جارحانہ بیٹنگ کر کے بھارت کو 169 رنز کے ہدف تک پہنچا یا ۔
یاد رہے کہ جواب میں انگلینڈ کی بیٹنگ شروع ہو ئی تو انگلینڈ نے آغاز سے ہی بھارت پر ہلا بول دیا ،جس کی بدولت بھارت گیند باز پریشر میں آ گئے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : انگلینڈ کے بیٹرز جوس بٹلر اور الیکش ہیلز نے بھارت گیند بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور 169 رنز کا ہدف چار اوور پہلے ہی حاصل کر لیا ۔
واضح رہے کہ انگلینڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں پاکستان سے ہو گا ۔
مزید پڑ ھیں : اصل مسٹر 360 میں ہوں ، سوریا کمار یادو نہیں،اے بی ڈی ویلیئرز

تبصرے