پیاز کی ڈبل سنچری، مارکیٹوں میں200روپے کلو سے زائد میں فروخت

بریکنگ نیوز ٹوڈے:مارکیٹس میں  سبزیوں  کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ٹماٹر کے بعد پیاز نے بھی سنچری کرلی اور پیاز کی قیمت  دو سو تک پہنچ گئی۔

 

نیوز ٹوڈے:تمام  گلی اور محلو ں میں ٹماٹر 240 روپوں تک بیچا جا رہا تھا  جس کے بعد سبزی فروشوں نے  پیاز  کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ۔

 

منڈی میں پیاز کی ایک من کی بوری کی قیمت چھ ہزار روپے ہے اور ایک سو پچاس روپے کلو تک پیاز فروخت ہو رہا ہے لیکن عام مارکیٹ میں اس کی قیمت دو سوروپوں تک ہے۔ جس وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہے۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے:بازار میں ٹماٹر اس وقت دو سو چالیس روپے تک سیل ہورہا ہے باقی سبزی کی قیمتیں بھی کم نہیں ہیں۔

 

مزید پڑھیں: کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ڈالر مہنگا ہوکر 221روپے75پیسے کا ہوگیا

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+