پاکستان کی میچ سے قبل میلبرن میں پریکٹس جاری

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں فتح سمیٹنے کے لیے پاکستانی ٹیم  کی میلبرن میں  پریکٹس جاری ہے  جہاں    تمام کھلاڑی بیٹنگ ، بولنگ اور فیلڈنگ  میں بہتر پرفارم کرنے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : پاکستان ٹیم نیٹ سیشن کے لیے پہنچی تو تیز بارش شروع ہو گئی ،پاکستان نے اس موقع پر انڈور ٹریننگ کا آغاز کر دیا ، تاہم بارش ختم ہونے کے بعد قومی ٹیم نے گرائونڈ میں آ کر پریکٹس شروع کر دی ہے ۔

 

یاد رہے کہ شاداب خان کے ٹریننگ سیشن نہ  جوائن کرنے پر قیاس آ رائیاں کی جا رہی تھیں، جس پر ٹیم مینجمنٹ نے جواب دیا کہ  وہ آرام کرنا چاہتے ہیں ،ان کو کوئی انجری نہیں ہے۔

 

یاد رہے کہ اس موقع  پر قومی ٹیم کے ہمراہ  چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ بھی موجود تھے ،  انہوں نے نیٹ سیشن دیکھا اور ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کی ،انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ 1992 کی یادیں بھی شیئر کیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  اتوار کو 1 بجے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان کے فائنل میں پہنچنے سے بھارت مزید دبائو میں آ گیا تھا،بھارتی میڈیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+