میلبرن میں تیز بارش ، فائنل متاثر ہونے کا امکان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کو یقینی بنانے اور اسٹیڈیم کو بارش سے بچانے کے لیے گراؤنڈ اسٹاف کی مسلسل کاروائی جاری ہے تا کہ پچ کو بہتر طریقے سے  تیار کیا جا سکے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گہرے بادل میلبرن گراؤنڈ کے اطراف میں  موجود ہیں،اسی بدولت گراؤنڈ کی پچ کو کور کیا گیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ میلبرن گراؤنڈ کے اطراف میں کل رات سے وقتاً فوقتاً بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کہ فائنل کو مزید متاثر کر سکتا ہے ۔

 

اس حوالے سے محکمہ موسمیات  کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق اتوار کو 15 سے 25 ملی میٹر جبکہ پیر کو 10 سے 15 ملی میٹر بارش  کے امکانات موجود ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ میلبرن  کرکٹ اسٹیڈیم میں اتوار کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا ۔

 

اگر بارش نہ رکی تو میچ ایک دن تاخیر کے بعد پیر کو شروع کیا جا ئے گا ۔

 

مزید پڑ ھیں : بابر اعظم کو کپتان میں نے بنایا ،سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا دعویٰ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+