خیر سون کے کئی علاقے روس کے قبضے سے چُھڑوا چکے ہیں ، یوکرینی فوج کا دعویٰ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : یوکرین نے خیر سون کے علاقے روسی قبضے سے چھڑانے کا دعویٰ کر دیا جبکہ اس حوالے سے کیف سے یوکرینی فوج کا بیان آ یا کہ خیرسون کے جنوبی علاقے کے 12 قصبوں کا قبضہ واپس  یوکرین کے پاس آ چکا ہے ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوکرینی فوج نے خیرسون میں دو سمتوں سے پیش قدمی کی ہے اور مذکرات کی بھی دعوت دی ۔

 

اس حوالے سے   یوکرینی فوج نے خیرسون سے روسی افواج کے انخلا کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ یوکرینی حکام نے واضح کیا کہ ہم  اپنے منصوبے کے مطابق خیرسون میں پیش قدمی جاری رکھیں گے ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب روس نے گزشتہ روز خیرسون کے علاقے دنیپرو سے اپنی فوجوں کے انخلا کا اعلان کر دیا تھا ۔امریکی میڈیا پر بھی اس حوالے سے کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔ 

 

خیال رہے کہ  یوکرینی علاقے خیرسون اور تین دیگر یوکرینی علاقوں نے گزشتہ ماہ روس سے الحاق کر لیا تھا ۔

 

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جنگ جاری ہوئے تقریباً ایک سال ہونے کو ہے مگر ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،عالمی برادری کی جانب سے دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کروانے کی بھی کو شش کی گئی تاہم یہ مذاکرات بھی ناکام رہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : امریکا میں جاری انتخابات میں ریپبلکنز کو ڈیمو کریٹس پر برتری حاصل

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+