شاداب خان اور شاہین آفریدی ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ بن گئے

دانیال احمد خان
14 November,2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے اختتام کے بعد  ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا  جس میں پاکستان کے دو کھلاڑی موجود ہیں۔

 

نیوز ٹوڈے: واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے شائع کردہ  کھلاڑیوں کی اس فہرست میں  قومی ٹیم کے   آل رائونڈر شاداب خان  اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نام شامل کیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ اس ٹیم کا کپتان انگلش بلے باز جوس بٹلر کو مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ  ٹی 20ورلڈ کپ 2022 میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی ویرات کوہلی  اور کرکٹ کی دنیا میں نئے مسٹر 360 سوریا کمار یادو بھی اس میں شامل ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : بھارت کے آل رائونڈر ہاردک پانڈیا کو ٹیم کے بارویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ۔

 

خیال رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز ٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ،انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست تو دے دی مگر پاکستانی ٹیم نے اپنی بولنگ کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستانی اسکواڈ آ ج میلبرن سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گا

Share This Article