شاہین شاہ آ فریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے ڈراپ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئی سی سی  ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل  میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کو انجری کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے انگلش کھلاڑی ہیرہ بروک کا زبردست کیچ پکڑا ۔

 

نیوز ٹوڈے : ہیری بروک کا کیچ پکڑنے کے بعد شاہین  آفریدی پویلین گئے اور  ایک ہی اوور بعد واپس آ گئے ، انہوں نے پہلی بال کرائی تو ان کے گٹھنے میں تکلیف بڑھ گئی جس کے باعث وہ کھیل مزید جاری نہ رکھ سکے ۔

 

واضح رہے کہ  شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے پیش نظر ان کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے ۔

 

یاد رہے کہ اگلے ماہ دسمبر میں انگلینڈ پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں  ٹیسٹ میچز کھیلے جا ئیں گے اور نیوزی لینڈ  کا دورہ بھی اگلے سال کے لیے شیڈول ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : شاہین شاہ آفریدی کی  انجری پر عوام کی جانب سے بھی رد عمل دیا گیا جبکہ سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی ضد نے  شاہین شاہ آفریدی کا کیریئر دائو پر لگا  دیا ہے ،واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں شاہین آفریدی کے علاوہ فخر زمان بھی انجری کا شکار رہے ۔

 

مزید پڑ ھیں :  کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے مگر پاکستان دنیا کی بہترین ٹیم بن چکی ہے ،عمران خان

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+