ٹرینٹ بولٹ اور مارٹن گپٹل نیوزی لینڈ کے اسکواڈ سے ڈراپ
- 15, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ کو کنٹریکٹ نہ لینے کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرینٹ بولٹ نے لیگز کے معاہدوں کے باعث رواں برس نیوزی لینڈ کا سنٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا ۔
اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈنے بیان دیا کہ تجربہ کار ٹرینٹ بولٹ اور مارٹن گپٹل کو ڈراپ کرنا آسان نہیں تھا مگر اب ہمیں اپنے مستقبل پر توجہ دینی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب بولٹ نے کنٹریکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تو ہم نے فیصلہ کیا کہ ترجیح ان کو دی جائے گی جو کھلاڑی کنٹریکٹ میں پہلے ہی شامل ہیں۔
گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ ہم ٹرینٹ بولٹ کی ورلڈ کلاس صلاحیتوں سے آگاہ ہیں لیکن آئندہ ایونٹس کے لیے دوسروں کو موقع دینا ہے،نوجوانوں کو بھی برابر مواقع فراہم کیے جا ئیں گے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے، کین ویلیم سن اس ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں ۔
مزید پڑ ھیں : شاہین آفریدی بڑی انجری سے بچ گئے ، ڈاکٹرز کا دو ہفتے تک آرام کرنے کا مشورہ
تبصرے