امریکہ کا امیر ترین شہر نیو یارک خدائی قہر کی زد میں

خدائی قہر

نیوز ٹوڈے : دنیا کا سب سے خوشحال اور امیر ترین کہلانے والا شہر نیویارک اس وقت شدید خوف وہراس کا شکار ہے  سیاح اس شہر کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں ا س ڈر اور خوف کی وجہ کسی دشمن کا حملہ نہیں بلکہ اس کی وجہ خدائی قہر اور قدرتی آفت ہے جب خدائی حملہ ہوتا ہے تو اس کے آگے تمام حفاظتی بند دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں اس وقت دنیا کے امیر ترین کہلاۓ جانے والے شہر کا حال بھی ایسا ہی ہے نیو یارک ایسا شہر ہے جہاں ساڑھے تین لاکھ لوگ ارب پتی ہیں یہاں ایسے لوگ آباد ہیں جن کے سرمایے سے صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا چلتی ہے۔

لیکن اس شہر اور اس کے گردو نواح میں اتنی بارش ہوئی کہ نیو یارک کی سڑکیں تالاب کی صورت اختیار کر گئیں شہر کی بڑی عمارتوں کے اندر بھی پانی داخل ہو گیا گاڑیاں پانی میں تیرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں نیو یارک کے آؤٹ رنگ روڈ تالاب کا نقشہ بیان کر رہے ہیں 29 ستمبر سے جاری بارش سے پورا شہر پانی میں ڈوب چکا ہے نیو یارک کا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم تہس نہس ہو گیا ہے میٹرو کی سروس معطل ہو چکی ہے قدرت کی اس جنگ کے آگے سپر پاور امریکہ بھی بے بس نظر آ رہا ہےحالانکہ امریکہ کو موسم کی اس بے قاعدگی کی خبر ایک ہفتہ پہلے ہی ہو چکی تھی اور امریکہ کی حکومت نے اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تمام تیاریاں بھی کر رکھی تھیں لیکن اس کی تمام تیاریاں اور انتظامات فیل ہو گۓ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+