وائٹ ہاؤس کے سامنے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے 40 یہودی گرفتار
- 18, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: اسرائیل اور فلسطین جنگ کو آج 12 دن گزر چکے ہیں لیکن اسرائیل کی جارحیت اور حماس اور حزباللٰہ کے جوابی حملے بدستور جاری ہیں امریکہ جنگ کے اول روز سے ہی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور جنگ میں اسرائیل کو بڑی تعداد می ہتھیار سپلائی کر رہا ہے لیکن اب اسرائیل نے امریکہ سے 10 بلین ڈالر ہتھیاروں کی مدد مانگی ہے اسرائیل نے ان بارہ دنوں میں اسرائیل پر اتنا بارود برسایا ہے کہ اسے اب ہتھیاروں کی کمی ہونے لگی ہے اور اب دنیا بھر کے مسلمان اور دوسرے غیر مزہب کے لوگ جنگ روکنے کی کوشش کرنے لگے ہیں تو اسرائیل امریکہ سے مدد مانگ رہا ہے اور غزہ کے گرد ٹینکوں اور فوج کی تعداد بڑھا رہا ہے تاکہ غزہ پر زمینی آپریشن کیا جا ۓ اسرائیلی حملوں کی مزمت صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ یہودی بھی کر رہے ہیں-
امریکہ میں 30 سے 40 یہودیوں نے وہائٹ ہاؤس کے سامنے فلسطین میں جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا ہے جس پر امریکہ کی حکومت نے ان مظاہرین کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا امریکہ کی طرح جرمنی، جاپان ،فرانس، بھارت، اور برطانیہ میں جنگ بندی کیلیے جو بھی آواز اٹھا رہاہے انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے اسرائیل کا ساتھ دینے والے بھی ظالم ہی کہلائیں گے کیونکہ ظلم اور ظالم کا ساتھ دینے والا بھی ظالم ہی کہلاتا ہے اسرائیل اپنی انٹیلیجنس اور ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرتے ہوۓ اپنے ظلم اور سچائی کو چھپا رہا ہے اور ان تمام کاروائیوں میں اسرائیل کو امریکہ کی مدد حاصل ہے-
تبصرے