صیہونی حکومت اپنی ناکامی کی تلافی نہیں کر سکتی، ایران

آیت اللٰہ خمینی

نیوز ٹوڈے : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللٰہ خمینی نے دو ٹوک الفاظ میں اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوۓ کہا ہے کہ اگر غزہ پر صیہونی فوج کے حملے اسی طرح جاری رہے تو مزاہمتی تنظیموں کو بھی فلسطین کی مدد سے کوئی نہیں روک سکے گا غزہ پر اسرائیل کے حملے انسانیت کیلیے ناقابل قبول ہیں غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکہ بھی ہےفلسطینیوں پر حملے امریکہ کی مرضی سے ہو رہے ہیں غزہ پر اسرائیلیوں کی بمباری اور ان کے فضائی حملوں سے ہلاک ہونےو الے فلسطینیوں کی تعداد 2700 سے بڑھ چکی ہے ان میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے-

عالمی ادارہ صحت نے بھی تصدیق کی ہے کہ غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اب تک 11 ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں اس کے علاوہ غزہ میں خوراک اور پانی کی کمی کی وجہ سے کئی بیماریوں کے پیدا ہونے کے بھی خدشات ہیں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر براۓ انسانی حقوق کی ترجمان روینا شمداسانی نے درخواست کی ہے کہ امدادی ایجنسیاں غزہ تک خواراک کی ترسیل کو جلد از جلد ممکن بنائیں غزہ کے شہریوں کو زبردستی علاقے سے نکلنے کا مطالبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+