یورپی یونین کی صر ارسلاوان نے غزہ کے لوگوں کو غذائی ضروریات کا سامان پہنچانے اعلان کر دیا
- 18, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: یورپی ملکوں کی ایک بڑی تنظیم یورپی یونین کا اسرائیل فلسطین جنگ کے حوالے سے ایک بہت بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے یورپی یونین کے صدر ارسلاوان ڈپرین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کے لوگوں کیلیے مصر کے راستے فضائی راہداری کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ارسلاوان نے یہ اعلان البانیہ کے شہر ترانہ میں بلقان کے ایک سربراہی اجلاس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کو مدد اور ہمدردی کی ضرورت ہے اسلیے ہم نے انہیں مدد پہنچانے کیلیے فضائی رابطے کا آغاز کیا ہے انہیں غذائی ضروریات پہنچانے کیلیے پہلی دو پروازیں اسی ہفتے غزہ روانہ کر دی جائیں گی ارسلاوان نے غزہ پٹی کو دی جانے والی امداد کو تین گنا بڑھانےکا اعلان بھی کیا ہے-
جس کے بعد یہ مدد 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہو جاۓ گی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر اور فرانس نے بھی غزہ پٹی کے محصور شہریوں کیلیے اہم فیصلے کیے ہیں دونوں ملکوں نے غزہ کو امداد پہنچانے اور تباہ شدہ غزہ میں بے حال فلسطینیوں کے انخلاء پر زور دیا ہے مصر ،فرانس اور یورپی کمیشن کے اس فیصلے کے بعد امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر طویل بات چیت کی دونوں رہنماؤں نے غزہ کے لوگوں کے انخلاء اور مدد کیلیے راستے کھولنے پر اتفاق کیا ہے-
تبصرے