اسرائیلی حملے سے غزہ کے ہسپتال میں موجود 800 افراد شہید اور 600سے اوپر زخمی
- 18, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: اسرئیلی فوج نے غزہ پٹی اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کی تمام حدیں توڑتے ہوۓ ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اسرائیلی راکٹ اور میزائلوں سے فلسطین کے رہائشی علاقوں تعلیمی اور صحت کے ادروں کو نشانہ بنا رہے ہیں غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا ہے جس میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہو گۓ ان شہداء میں مریض ہسپتال کا عملہ اور وہاں پناہ لیے ہوۓ عام شہری شامل ہیں اسرائیل کے اس حملے میں 600 کے قریب لوگ زخمی ہوۓ غزہ پر ہونے والے اس خوفناک حملے کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے-
اسرائیل کے ان حملوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ فلسطین کے مغربی کنارے بسے شہر رملہ سے سینکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آۓ ان مظاہرین نے فلسطینی صدر محمود عباس کے صدارتی محل کی طرف بڑھنے کی کو شش کی لیکن ان مطاہرین کو فسلطینی پولیس نے آگے بڑھنے سے روک دیا اسرائیلی فوج نے غزہ کے ہسپتال پر ہونے والے حملے کی زمہ داری لینے سے انکار کر دیا اسرائیل نے اس حملے کا ذمہ دار فلسطینی مزاہمتی تنظیم اسلامک جہاد کو ٹھہرایا ہے کہ اسلامک کے اسرائیل کی طرف داغے گۓ راکٹ ہسپتال پر گرے ہیں اسرائیلی صدر نے بھی فوج کی ہاں میں ہاں ملائی ہے-
تبصرے