حزب اللٰہ نے اسرائیل کا ڈیفینس سٹرکچرتباہ کر دیا
- 19, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: لبنان اسرائیل کے بارڈر پر حزب اللٰہ نے اسرائیل کے مکمل ڈیفینس کے نگرانی سٹرکچر کو نشانہ بنایا ہے اور وہاں تعینات اسرائیلی دفاعی سسٹم کے راڈار اور کیمرے ناکارہ بنا دیے ہیں حزب اللٰہ نے اسرائیل کے ہنیتا بارڈر پر تعینات اسرائیل کے ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا ہے اسرائیل کا جب ایک ٹینک تباہ ہوتا ہے تو اس کے باقی ٹینک الٹے پاؤن بھاگنے لگتے ہیں حزب اللٰہ نے اینٹی ٹینک میزائلوں کے ایسے وار شروع کر دیے ہیں کہ سرحدی علاقوں پر تعینات اسرائیل کے فوجی ، ٹینک اور فوجی گاڑیاں بکھرنے لگی ہیں حزب اللٰہ کے حملوں میں تباہ ہونے والے ٹینکوں میں کتنے اسرائیلی فوجی موجود تھے اس کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی ۔
اسرائیل نے حزب اللٰہ کے ان حملوں کو چھپانے کی کوشش کی لیکن حزب اللٰہ نے اپنے ان حملوں کی وڈیوز بھی جاری کر دی ہیں جس پر ایران کے صدر نے یہ انکشاف کر دیا ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں اسرائیل پر بہت بڑا حملہ ہو سکتا ہے جو کہ بہت ضروری ہے کیونکہ ایران اور حزب اللٰہ نے اسرائیل کو جواب نہیں دیا تو اسرائیل کی فوج تہران اور بیروت پر حملہ کر سکتی ہے غزہ پر ہونے والے حملوں سے ایران اسرائیل کی مکمل طاقت کا اندازہ کرچکا ہے اور ان سے نمٹنے کی مکمل تیاری بھی کر چکا ہے ایران کے لیڈر نے امریکہ کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ پر اسرائیل نے حملے نہ روکے تو مسلمانوں کو پھر دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں پاۓ گی ۔
تبصرے