یمن نے اسرائیل کے خلاف میدان جنگ میں اترنے کا اعلان کر دیا

فلسطین کی مدد

نیوز ٹوڈے : غزہ پر ہونے والے اسرائیلی حملوں نے پوری مسلم امت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور اب اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مدد کیلیے یمن نے بھی اعلان کر دیا ہے یمن اایسا ملک ہے جس نے پچھلے آٹھ سالوں تک سعودی عرب سمیت 15 ملکوں کے ساتھ جنگ لڑی اس جنگ میں اس کے خلاف امریکہ ، برطانیہ ، اور اسرائیل نے اس کے مخالف ملکوں کی مدد کی تھی لیکن پھر بھی یہ چھوٹا سا ملک 15 ملکوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوا یمن نے اب فلسطین کا ساتھ دیتے ہوۓ اسرائیل کو للکارا ہے جو اسرائیل اور امریکہ کیلیے بہت پریشان کن خبر ہے کیونکہ یمن کے ہتھیار خانوں میں ایسی ایسی خطرناک میزائلیں موجود ہیں جو 1000 کلو میٹر کے فاصلے تک مار کر سکتی ہیں -

یمن کے پاس طوفان میزائل اور دوسری کئی میزائلوں کا ذخیرہ موجود ہے یمن نے ستمبر میں اپنی فوجی پریڈ کے دوران دنیا کو ایسی ایسی میزائلوں اور ڈرونز سے روشناس کروایا ہے جو امریکہ اور اسرائیل کیلیے پریشانی کا باعث ہیں کیونکہ حماس کے حملوں میں اسرائیل کا سب سے خطرناک اور طاقتور آئرن ڈوم پہلے ہی تباہ ہو چکا ہے اسلیے یمن کا اسرائیل کے خلاف اعلان جنگ نیتن یاہو کیلیے ایک اور وار فرنٹ کھول سکتا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+