ایران نے کیا فیصلہ اپنے پڑوسی ملکوں میں موجود امریکہ کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا

جنگ کے محاذ

نیوز ٹوڈے : اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ چھڑنے سے ایشیا میں کئی اور جنگ کے میدان کھلنے لگے ہیں جن میں ایک ایران اور امریکہ کا میدان جنگ بھی ہے ایران اور امریکہ ایک دوسرے کے دشمن ملک ہیں ایران امریکہ کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے اور امریکہ بھی ایران کا نام ونشان مٹا دینا چاہتا ہے اور اب اسرائیل اور فلسطین جنگ کے دوران یہ دونوں کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آنے لگے ہیں ایران کے ارد گرد کئی ملکوں میں امریکہ فوجی اڈے موجود ہیں جن میں امریکہ کے تقریباً 40 ہزار فوجی تعینات ہیں اسلیے ایران نے پہلے امریکہ کے ان فوجی اڈوں کو نشانے پر لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

امریکہ کے یہ فوجی اڈے ایران کے پڑوسی ملکوں سعودی عرب ، عمان ، متحدہ عرب امارات ، قطر ، بحرین اور کویت میں موجود ہیں اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو امریکہ ان فوجی اڈوں سے ایران پر حملہ کر سکتا ہے اسلیے ایران نے اسرائیل پر حملے سے قبل اپنے ڈرونز اور میزائلوں کا رخ امریکی اڈوں کی طرف موڑ دیا ہے ایران پہلے ہی امریکہ کو اپنے ارد گرد برداشت نہیں کر پا رہا تھا اب غزہ میں اسرائیلی حملے کے بعد ایران کو امریکہ کے ان اڈوں پر حملے کا بہانہ مل گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+