غزہ پر اسرائیلی حملے انسانیت اور عالمی قوانین کے منافی ہیں او آئی سی

غزہ پر اسرائیلی حملے

نیوز ٹوڈے : اسلامی تعاون تنظیم یعنی او آئی سی نے غزہ پر ہونے والے حملوں کو شرمناک قرار دے دیا غزہ کے ہسپتال پر کل اسرائیلی فوج نے جو میزائلیں گرائیں ان حملوں میں 500 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گۓ تھے اس کے بعد غزہ میں ایک مسجد کو نشانہ بھی بنایا گیا اور آج پھر ایک ہسپتال پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا اسرائیلی حملوں میں اب تک 3500 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 13 ہزار زخمی ہیں ان شہدا اور زخمیوں میں 40 فیصد بچے شامل ہیں اسرائیل کے ان شرمناک حملوں پر او آئی سی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل کے یہ جارحانہ حملے عالمی قوانین کے منافی ہیں جنگ میں کوئی بھی دشمن بچوں اور خواتین کو نشانہ نہیں بناتا اسرائیل کو نہ تو انسانیت کی پرواہ ہے اور نہ ہی عالمی قوانین کا خیال ہے۔

غزہ کے علاوہ دیگر فلسطینی علاقوں پر بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں او آئی سی نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے اور اسرائیل کی جبری بے دخملی کو مسترد کر دیا ہے او آئی سی نے غزہ میں فوری خوراک اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کر دیا اسرائیلی جارحیت پر مسلم ملکوں کا شدید رد عمل دیکھتے ہوۓ امریکہ نے غزہ کو مدد پہنچانے کیلیے رفاء بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا بائیڈن نے یہ اعلان کیا ہے کہ رفاء بارڈر کے ذریعے غزہ کے لوگون تک خوراک پہنچانے والی گاڑیوں پر حملہ نہیں کیا جاۓ گا بائیڈن نے غزہ کیلیے 100 ملین ڈالر مدد دینے کا اعلان بھی کر دیا لیکن غزہ کے لوگوں کیلیے رفاء بارڈر کب کھولا جاۓ گا امریکہ نے کوئی تاریخ اور دن واضح نہیں کیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+