بائیڈن کا دوغلا اور منافق چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا

اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل

    نیوز ٹوڈے: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چند روز قبل روس کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی قرارداد نا منظور کر دی گئی تھی اور اب برازیل کی طرف سے پیش کی گئی جنگ بندی کی قرارداد بھی امریکہ نے ویٹو کر دی ہے قرارداد کے حق میں 12 جبکہ مخالفت میں 1 ووٹ ڈالا گیا قرارداد میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکا جاۓ اور غزہ میں اشیاۓ خوردو نوش ، ادویات اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کو امریکہ نے ویٹو کر دیا امریکہ کا دوغلا اور منافق چہرہ کھل کر دنیا کے سامنے آ گیا ایک طرف تو وہ غزہ کے لوگوں کیلیے رفاء بارڈر کھولنے اور دس کروڑ ڈالر کی مدد کا اعلان کر رہا ہے- 

      تو دوسری طرف جنگ بندی کی اپیل کو ماننے سے انکار کر رہا ہے اقوام متحدہ کےسلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ نہ رکی تو لاکھوں لوگ بھوک سے مر جائیں گے سعودی عرب کی اپیل پر منعقدہ او آئی سی اجلاس میں ترکیہ ، ایران ، پاکستان اور سعودی عرب سمیت او آئی سی میں شامل دیگر ملکوں کے سفیروں نے شرکت کی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ او آئی سی ممالک اسرائیلی سفیروں کو اپنے اپنے ملک سے نکالیں اور تیل سمیت دیگر پابندیاں اسرائیل پر لگائی جائیں ایرانی سفیر نے اسرائیل پر تیل کی پابندی لگانے کا مشورہ دیا ہے۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+