غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں مدد پر امریکی محکمہ خارجہ کے جوش پال نے اپنے عہدے سےاستعفٰی دے دیا

اسرائیلی جارحیت

نیوز ٹوڈے: غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت سے درد کا جزبہ رکھنے والا ہر دل دہل جاتا ہے مذہب چاہے کوئی بھی ہو انسانیت کا رشتہ ایسا رشتہ ہے کہ اسرائیلی جارحیت سے یہودی اور غیر مسلم کا دل بھی اشکبار ہے ترکیہ اور روس میں ہزاروں شہید فلسطینیوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی امریکہ اور یونان میں بھی ہزاروں مظاہرین نے فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالیں واشنگٹن میں فلسطین کے حق میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا مظاہرین کی بڑی تعداد کیپیٹل ہل کی عمارت میں داخل ہو گئی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غزہ میں اسرائیلی تشدد اور جارحیت فوری طور پر بند کی جاۓ امریکی پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا-

امریکہ میں محکمہ خارجہ کے اعلٰی افسر جوش پال نے اسرائیل کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد پر احتجاجًا استعفٰی دے دیا جوش پال نے سوشل میڈیا پر اپنے استعفے کی خبر بھی جاری کی ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ اسرائیل کو امریکہ کی طرف سے مہلک فوجی مدد مسلسل جاری ہے اور وہ ومریکہ کی ایسی غلطیوں کا حصہ نہیں بننا چاہتے انہوں نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کوئی بھی حکومت کرے تو ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کے خلاف آواز اٹھائیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+