پیوٹن کی امریکہ کو دھمکی فلسطین کی حمایت کا واضح اعلان ہے
- 20, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے دوران دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں دو دھڑوں میں بٹ چکی ہیں یہ واضح ہو چکا ہے کہ کون ظالم کے ساتھ کھڑا ہے اور ظلم کی حمایت کر رہا ہے اور کونسے ملک مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں یہ دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر ظلم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں اسرائیلی فوج نے غزہ کے معصوم شہریوں کو بھوکا پیاسا رکھا ہوا ہے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اسرائیلی فوج غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں رہائشی عمارتوں ، عبادت گاہوں ، سکولوں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے خواتین اور بچوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے اس وقت فلسطین کے مسلمانوں کی حالت ایسی ہے کہ دل خون کے آنسو روتا ہے-
لیکن پھر بھی امریکہ ، برطانیہ ، فرانس اور بھارت جیسے ملک اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں اور اسرائیل کے حملوں کو جائز قرار دے رہے ہیں دوسری طرف چین اور روس ایسے ملک ہیں جو مسلمانوں کی اس حالت زار پر مسلمانوں کے ساتھ کھڑٖے ہیں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فلسطین کا ساتھ دیتے ہوۓ امریکہ کو دھمکی دی ہے کہ امریکہ کے ہتھیاروں سے لیس دو ائر کرافٹ جو کہ بالکل اسرائیل کے نزدیک پہنچ چکے تھے روس کے صدر نے اسرائیل کو جتا دیا ہے کہ اس کے ائر کرافٹس روس کی میزائلوں کی رینج میں ہیں اور روس فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے امریکی فوج بھی اسرائیل میں تعینات ہو چکی ہے-
تبصرے