امریکہ نے کیا اسرائیل کو صاف انکار حزب اللٰہ پر حملوں میں مدد کا
- 20, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: اسرائیل اور حماس کی جنگ اب غزہ کے علاقے سے نکل کر کئی ملکوں تک پھیلنے لگی ہے اس جنگ میں حماس کے کئی لیڈر اور ان کے خاندانوں کو اسرائیلی فوج نے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے حماس کے لڑاکوں کو اسرئیلی فوج چن چن کر شہید کر رہی ہے لیکن لڑائی پھر بھی اسی قوت اور طاقت سے جاری ہے کیونکہ اب حماس کے ساتھ ساتھ کئی اور جماعتیں اسرائیل کے خلاف میدان جنگ میں اتر آئی ہیں جن میں حزب اللٰہ سر فہرست ہے اسرائیلی فوج بھی لبنان میں حزب اللٰہ کے ٹھکانوں پر فاسفورس بموں سے حملے کر رہی ہے حالانکہ امریکہ نےیہ واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اسرائیل کو حزب اللٰہ پر حملہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے اگر اسرائیل نے حزب اللٰہ پر حملہ کیا تو امریکہ اس کی مدد نہیں کرے گا-
کیونکہ امریکہ جانتا ہے اگر اس نے حزب اللٰہ کے خلاف اسرائیل کا ساتھ دیا تو حزب اللٰہ کے لڑاکے ایران کے ہتھیاروں اور میزائلوں سے ایشیا کے مختلف ملکوں میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نہیں چھوڑیں گے اس لیے امریکہ نے حزب اللٰہ کے خلاف اسرائیل کی مدد کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے لیکن اسرائیل پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا اور لبنان پر اسرائیل کے حملے لگاتار جاری ہیں دوسری طرف اردن، مصر اور کویت میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے ہو رہے ہیں کویت کے مسلمان کویت حکومت سے امریکی سفیر کو بھی ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں-
تبصرے