یوکرین اور فلسطین دونوں جنگیں امریکہ کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں پیوٹن

صدر ولادیمیر پیوٹن

نیوز ٹوڈے: اس وقت جب پوری دنیا کا دھیان روس یوکرین سے ہٹ کر اسرائیل فلسطین جنگ کی طرف مڑ گیا ہے لیکن اب بھی امریکہ اور روس کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے چین دورہ کے دوران امریکہ پر ایک مرتبہ پھر نشانہ سادھا ہے مسٹر پیوٹن نے امریکی صدر بائیڈن کے بیان کا قرارا جواب دیا ہے بائیڈن نے پیوٹن کو دھمکی دیتے ہوے کہا تھا کہ سوچو اس وقت کیا ہوگا جب حقیقت میں ہم پورے یورپ کو اکٹھا کر لیں گے اور پیوٹن کو وہاں پہنچا دیں گے جہاں سے وہ ہمارے لیےایسی پریشانیاں پیدا نہیں کر پائیں گے جیسی اب پیدا کر رہے ہیں-

بائیڈن کے اس بیان کا جواب دیتے ہوۓ پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی رہنماؤں کو دوسروں کی عزت کرنا سیکھنا چاہیے انہوں نے امریکہ اور یورپی ملکوں کو واضح دھمکی دی ہے کہ اب ان ملکوں کے ساتھ ہونے والی جنگ یوکرین جنگ سے کہیں زیادہ خطرناک ہو گی اگر امریکہ نے روس سے جنگ چھیڑنے کی غلطی کی تو یہ جنگ عالمی جنگ ہو گی ولادیمیر پیوٹن اس سے پہلے اپنے بیانات میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ پہلے یوکرین میں اور اب فلسطین میں جنگ امریکہ کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+