روس کو فسلطین کی مدد اور حمایت مہنگی پڑے گی اسرائیل کی دھمکی

    نیوز ٹوڈے :  اسرائیل اور فلسطین کی جنگ میں امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے تو روس نے فلسطین کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے اور غزہ کے فلسطینیوں کیلیے بہت بڑی امدا بھی بھجوا دی ہے روس کے اس اقدام پر اسرائیل نے ناراضگی جتاتے ہوۓ روس کو کھلی دھمکی دی ہے اسرائیل کی رولر پارٹی کے ایک رہنما امیر ویت مان نے اسرائیل کے ایک سرکاری چینل آر ۔ ٹی پر روس کو ان الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ اسرائیل یہ  بات کبھی نہیں بھولے گا کہ روس  جنگ میں اسرائیل کے دشمنوں کی مدد کر رہا ہے اور رو س کو اس مدد کا بھاری بھرکم خمیازہ بھی چکانا پڑے گا  نیتن یاہو کے دوست اور اس کی پارٹی کے رہنما نے روس پر غصہ نکالتے ہوۓ کہا ہے کہ ہم فلسطین سے نمٹ لیں پھرہم روس کو بھی فلسطین کی مدد کرنے کا بھر پور جواب دیں گے ۔

      ویت مان نے کہا ہے کہ روس کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے اسے بھولنا نہیں چاہیے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ کیا کیا اسرائیل روس پر اس لیے سیخ پا ہے کیونکہ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی کئی امدادی پروازیں ماسکو سے مصر پہنچ چکی ہیں روس نے کثیر مقدار میں چینی ، چاول ، پاستا اور گندم کی امداد مصر بارڈر  کے راستے جنوبی غزہ پہنچائی جاۓ گی روس نے غزہ پر ہونے والے تشدد اور جارحیت کے خلاف اقوم متحدہ میں بھی آواز اٹھائی تھی روس کی ان کاروائیون سے اسرائیل بھڑک اٹھا ہے اور اس نے روس کو کھلی دھمکی دی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+