سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیر اعظم کی دوغلی پالیسی پر اسے سامنے بٹھا کر کھری کھری سنا دیں
- 21, اکتوبر , 2023
نیوٹوڈے : برطانوی وزیر اعظم رشی سونک جنگ کے دوران بھاری ہتھیاروں کے بڑے ذخیرے کے ساتھ اسرائیل پہنچے تھے رشی سونک نے اسرائیل کو مدد کا یقین بھی دلایا اور کہا کہ برطانیہ چاہتا ہے کہ اسرائیل یہ جنگ ضرور جیت جاۓ لیکن غزہ کے لوگوں تک مدد پہنچانا بھی ضروری ہے اس سے پہلے امریکہ نے بھی منافقانہ رویہ روا رکھتے ہوۓ اسرائیل کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا ہے اور غزہ کے لوگوں کیلیے 10 کروڑ ڈالر کی مدد کا بھی اعلان کر دیا ہے رشی سونک نے نیتن یاہو سے ملنے کے بعد سعودی ولی عہد سے بھی ملاقات کی ۔
سعودی فرمانروا محمد بن سلمان نے رشی سونک کو کھری کھری سنا دیں کہ اسرائیل جو کچھ فلسطینیوں کے ساتھ ظلم وتشدد کر رہا ہے یہ برداشت نہیں کیا جائے گا حماس اور اسرائیل جنگ کے نتائج بہت برے ہوں گے جو آپ کو بھی بھگتنے پڑیں گے محمد بن سلمان نے رشی سونک کی پیٹھ پیچھے نہیں بلکہ انھیں اپنے سامنے کرسی پر بٹھا کر دھمکی دی ہے سعودی عرب کے ایک سابق سفیر نے بھی دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حماس کا نام لے کر اسرائیل جو قتل عام کر رہا ہے یہ ناقابل برداشت ہے اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اس کے بہت بھیانک نتائج ہوں گے اسرائیل کی یہ جارحیت دنیا میں بہت بڑی تباہی لاۓ گی ۔
تبصرے