اسرائیل ، حماس کشیدگی ، چین نے مشرق وسطیٰ میں 6 بحری جنگی جہاز تعینات کر دیئے

اسرائیل فلسطین جنگ

نیوز ٹوڈے : دنیا بھر میں سب سے طاقتور اور خطرناک سمندری طاقت رکھنے والا ملک چین ہے چین کی سمندری طاقت کو امریکہ بھی تسلیم کرتا ہے وہی طاقت ور ملک اب اسرائیل اور فلسطین کی جنگ میں کود پڑا ہے چین پچھلے سات دنوں سے اسرائیل کو مسلسل دھمکی دے رہا تھا کہ اسرائیل غزہ پر تشدد روک دے ورنہ علاقے میں تناؤ اور کشیدگی پیدا ہو جاۓ گی ایران نےبھی کئی مرتبہ اسرائیل کو دھمکی دی تی کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر حملے نہ روکے تو تیسرا ملک بھی جنگ میں شامل ہو جاے گا اور یہ تیسرا ملک چین ہے اسرائیل پر کسی ملک کے دباؤ کا کوئی اثر نہیں ہوا تو مجبوراً چین کے 6 سمندری جہاز عمان کے راستے کویت کے بے حد قریب پہنچ گئے ہیں ۔

جہاں سے اسرائیل بہت قریب ہے چین نے ان جنگی جہازوں کا اسرائیل کے قریب ہو نے کا سبب یہ بتایا ہے کہ چین سمندر میں جنگی مشقیں کرتا رہتا ہے اور یہ بھی چین کی جنگی مشقوں کا حصہ ہی ہے چین کے اس بیان نے امریکہ اور اسرائیل کو خاموش تو کروا دیا لیکن انہیں چین کے یہ بحری بیڑے بہت بے چین کر رہے ہیں کیونکہ چین کے پاس ایسی سب میرین موجود ہیں جن کو پانی کی تہہ سے امریکہ یا اسرائیل کا کوئی ہتھیار ڈھونڈ نہیں سکتا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+