فلسطین کی آزادی کی جنگ ہمارے دل میں ہے لیڈر حزب اللٰہ تحریک
- 23, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: لبنان کی خونخوار اور طاقتور تحریک حزب اللٰہ کے لیڈر مولانا شیخ نعیم قاسم نے یہ بیان دیا ہے کہ ہمارے دل میں فلسطین کی آزادی کی جنگ ہے اور اسرائیل جو کہ غزہ پر بار بار زمینی حملے کی دھمکی دے رہا ہےاگر اس نے غزہ پر زمینی حملہ کیا اور اسرائیلی فوج غزہ میں داخل ہوئی تو اسے اس کا بھیانک انجام بھگتنا پڑے گا اسرائیل کی غزہ پر حملوں کی کئی ملکوں نے مذمت بھی کی ہے اور اسرائیل کو غزہ پر حملے روکنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں لیکن حزب اللٰہ نے صرف دھمکی نہیں دی بلکہ حزب اللٰہ لگاتار اسرائیل پر حملے بھی کر رہا ہے اور اسرائیل پر مسلسل اینٹی گائیڈڈ میزائلیں بھی داغ رہا ہے ۔
اس لڑائی میں حزب اللٰہ کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑ اہے اس کے کئی لڑاکے اس جنگ میں شہید ہو چکے ہیں لیکن حزب اللٰہ نے اسرائیل کی ناک میں دم کر رکھا ہے جنوبی لبنان کے علاقے میں حزب اللٰہ اور اسرائیل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ لگاتار جاری ہے حزب اللٰہ نے اسرائیل کے برینٹ ملٹری بیس کو اینٹی گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس سے اسرائیلی فوج کو بھاری نقسان اٹھانا پڑا اسرائیل نے بھی جنوبی لبنان میں حزب اللٰہ کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے اسرائیلی فوج نے دمشق اور حلب ایئر پورٹس کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔
تبصرے