ویسٹ بینک میں احتجاج کے دوران فلسطینیوں کے پیوٹن اور کم جانگ کے نعرے
- 23, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: فلسطین کے علاقے ویسٹ بینک میں جس کو اسرائیل اپنا علاقہ مانتا ہے اور وہاں یہودیوں کو بسانا چاہتا ہے اور وہاں رہنے والے مسلمانوں کو زندگی یہودیوں نے اجیرن بنا رکھی ہے اس علاقے میں فلسطینیوں نے اسرائیل کی غزہ پر جارحیت اور امریکہ کا اس کا ساتھ دینے پر کھل کو احتجاج کیا ہے ویسٹ بینک میں فلسطینیوں نے ایسے ہی احتجاج کیا جیسے کچھ روز قبل نائیجر میں فوجی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد وہاں کے لوگ یورپی ملکوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آۓ تھے نائیجر کے لوگوں نے جیسے روس اور اس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے حق میں ریلیاں اور جلوس نکالے تھے ویسٹ بینک میں بھی فلسطینیوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور روس کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ان مظاہرین نے اسرائیلی فوج پر پتھر بھی پھینکے اور ٹائر بھی جلاۓ ان مظاہرین نے ہاتھوں میں ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے صدر کم جانگ اون کی تصویریں بھی تھیں ۔
یہ مظاہرین حماس ، شمالی کوریا اور روس کے جھنڈے لہرا رہے تھے اور پیوٹن زندہ باد اور روس زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے دراصل اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے دوران پیوٹن نے فلسطین کا بھرپور ساتھ دیا ہے انہوں نے مسلمانوں کا ساتھ دیتے ہوۓ یہ بیان دیا تھا کہ فلسطین کے خلاف اسرائیلی محاصرہ ایسے ہی ہے جیسے نازی جرمنی نے کلیننگراڈ کو گھیرا تھا انہوں نے امریکہ اور یورپی ملکوں پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ امریکہ اور یورپی ملکوں نے اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوۓ فلسطین کے لوگوں کو سامنے نہیں رکھا انہوں نے امریکہ اور یورپ کو بھی ان حملوں کا زمہ دار ٹھہرایا ہے ۔
تبصرے