روس نے ایک ہی دن میں یوکرین کے سات مگ 29 جنگی طیارے مار گرائے
- 23, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: ایشیا میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا مورچہ کھلنے سے پوری دنیا کا دھیان روس یوکرین سے ہٹ کر ایشیا کی طرف چلا گیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ روس یوکرین جنگ کسی انجام تک پہنچ چکی ہے آج بھی روس اور یوکرین دونوں طرف سے حملے جاری ہیں اور دن بدن حملے تیز ہو رہے ہیں روس کے وزارت خارجہ نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ روس کے ایئر ڈیفینس سسٹم نے ایک دن میں یوکرین کے سات مگ 29 طیاروں کو مار گرایا ہے زیلینسکی کیلیے یہ بہت بڑا جھٹکا ہے حال ہی میں روس کے قبضے والے علاقوں پر یوکرین نے امریکہ کی اے ٹی اے سی ایم ایس میزائلیں داغی ہیں جس کے جواب میں روس نے پچھلے چوبیس گھنٹوں میں یوکرین کے سات مگ 29 طیاروں کو مار گرایا ہے ۔
حالانکہ یوکرین کے یہ طیارے روس کے ڈیفینس سسٹم کی پکڑ سے بچنے کیلیے بہت نیچی اڑان بھرتے ہیں لیکن روس کے خفیہ ایئر ڈیفینس سسٹم نے یوکرین کے ان اہم طیاروں کو بھی ڈھیر کر دیا ہے یوکرین اب تک اس جنگ میں 22 مگ 29 کھو چکا ہے جو یوکرین کیلیے بہت بڑا نقصان ہے اب یوکرین امریکہ سے ایف 16 کی مانگ پر زور دینے لگا ہے حالانکہ پیر کے روز امریکی صدر بائیڈن سے جب سوال پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ اپنے ایف 16 یوکرین کو دیں گے تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیا تھا کہ نہیں ۔
تبصرے