خان یونس کے سرحدی علاقے میں القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کو ہتھیار چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا
- 23, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : چند روز قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوۓ بائیڈن کو یقین دلایا تھا کہ رفاء بارڈر کے راستے غزہ آنے والی امدادی گاڑیوں پر اسرائیلی فوج حملے نہیں کرے گی اسرائیلی فوج مصر کے راستے آنے والی کھانا ، پانی اور دواؤں کی امداد میں رکاوٹ نہیں بنے گی نیتن یاہو چند روز میں ہی اپنے دعووں اور وعدوں سے مکر گیا اسرائیلی فوج نے آج رفاء کراسنگ پر مصری چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا اسرائیلی ٹینک نے مصری چیک پوسٹ کو نشانہ بنا ڈالا اسرائیلی حکومت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ حملہ اسرائیل کی طرف سے ہی کیا گیا ہے اور یہ اسرائیلی فوج کی غلطی ہے ۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کو شروع ہوۓ 16 دن گزر چکے ہیں اور ان حملوں میں اب تک 4 ہزار 7 سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 16 ہزار سے زائد زخمی بھی ہوۓ ہیں غزہ پر ہونے والے لگاتار فضائی حملوں کے بعد صیہونی فوج غزہ میں گھس کر زمینی حملے کی کوشش بھی کرنے لگی ہے القسام بریگیڈ نے خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی ایسی ہی ایک کوشش کو ناکام بنایا ہے القسام بریگیڈ نے حملے میں اسرائیلی فوج کے دو بلڈوزر اور ایک ٹینک تباہ کر دیا ہے اسرائیلی فوج اپنا ٹینک اور فوجی گاڑیاں چھوڑ کر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی ۔
تبصرے