افغانستان حکومت نے بھی افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان پر کئ پابندیاں عائد کر دیں

پاکستانی طالبان پر پابندیاں

نیوز ٹوڈے: پاکستان حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس اپنے ملکوں میں چلے جانے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ان غیر قانونی غیر ملکیوں میں بڑی تعداد افغانیوں کی ہے جو ملک میں دہشت گردی اور اسمگلنگ جیسے جرائم میں ملوث ہیں پاکستان حکومت کے اس اعلان کے بعد افغان حکومت نے بھی افغانستان میں موجود پاکستان طالبان پر پابندیاں لگانی شروع کردی ہیں افغان طالبان کمانڈر نے پاکستانی طالبان پر پابندی عائد کر دی ہے کہ امارت اسلامی کے رسمی کارڈ نہ رکھنے والے پاکستانی طالبانوں کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ۔

امارت اسلامی افغانستان کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اب سے نظامی لباس پہننے اور گاڑی کے کالے شیشوں پر بھی مکمل پابندی ہو گی افغان کمانڈر نے کہا کہ آپ لوگ یہاں مہاجرین ہیں اور ہمارے مہمان ہیں آپ ہمارے لیے قابل احترام ہیں اگر کسی نے امارت اسلامی قوانین کی خلاف ورزی کی تو اس کا نہ پوچھیں کیا ہوگا چند روز قبل افغان حکومت نے ملک میں پاکستانی کرنسی کو بند کرنے کا اعلان بھی کیا تھا اور افغان شہریوں کو دو ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی کہ وہ دو ماہ میں پاکستانی کرنسی کو افغان کرنسی میں تبدیل کروا لیں۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+