اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں دنیا ایک مرتبہ پھر تباہی کے داہنے پر کھڑی نظر آنے لگی

اسرائیل اور حماس کی لڑائی

نیوز ٹوڈے : اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں دنیا ایک مرتبہ پھر خوفناک تباہی کے دہانے پر کھڑی دکھائی دے رہی ہے حماس کو اسرائیل پر حملوں کا سبق سکھانے کیلیےاسرائیل کے ساتھ امریکہ ، یورپ ، جنوبی کوریا ، جاپان ، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے وہ ملک جو یوکرین جنگ میں یوکرین کا ساتھ دے رہے تھے اس جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں دوسری طرف روس ، ایران ، چین اور ایشیا کے تقریباً تمام ملک حماس کا ساتھ دے رہے ہیں روس اور چین نے اسرائیل اور حماس جنگ کا رخ ہی موڑ دیا ہے چین اور روس نے غزہ میں مسلمانوں کی شہادت پر کھل کر بیان دینے شروع کر دیے ہیں جس کی وجہ سے تمام ایشیا میں روس اور چین کی اہمیت بڑھنے لگی ہے اور امریکہ کی ایشیا میں طاقت کمزور پڑنے لگی ہے ۔

بائیڈن کے حال ہی میں اسرائیلی دورے کے بعد منصوبے کے مطابق اردن کا دورہ اور فلسطین کے صدر سے ملاقات طے تھی لیکن اردن اور فلسطین کے رہنماؤں نے بائیڈن سے ملنے سے ہی انکار کر دیا فلسطین کے صدر محمود عباس نے بائیڈن سے فون پر بات کرنے سے بھی انکار کر دیا تھا ایشیا میں اس وقت امریکہ نے مسلم ملکوں کی ناراضگی کی قیمت پر اسرائیل کو چنا ہے اور اب امریکہ نے اسرائیل کو غزہ پر زمینی حملے کی اجازت دے دی ہے حالانکہ امریکہ یہ بات جانتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ میں گھستے ہی ایسی تباہی ہو گی جو کسی نے سوچا ہی نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+