حزب اللٰہ کا سوسائیڈ دستوں کو جنگ کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ
- 24, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: لبنان کے حزب اللٰہ کے لڑاکوں نے آج اسرائیل کے علاقےمیں لگے انٹیلیجنس ٹاور کو نشانہ بنایا ہے حزب اللٰہ نے اینٹی گائیڈڈ میزائلوں سے اسرائیل کے انٹیلیجنس ٹاور کو تباہ کر دیا ہے جس سے اسرائیل کو بھاری نقصان ہوا ہے کیونکہ اس ٹاور کے ذریعے اسرائیلی فوج کا انٹر نیٹ ڈیٹا اور کمیو نیکیشن کو کنٹرول کیا جاتا ہے حزب اللٰہ نے اسرائیل پر لگاتار 12 گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا ہے اسرائیلی فوج غزہ میں حماس کا صفایا کرنا چاہتی ہے لیکن لبنان کی سر حد پر حزب اللٰہ کے حملوں نے اسرائیل کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے ۔
حزب اللٰہ کے لڑاکوں نے اب اپنے سب سے خطرناک سو سائیڈ دستے کو جنگ کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے یہ ایسے خوفناک لڑاکے ہیں جو جنگ کے دوران کسی قاعدے قانون کو نہیں مانتے یہ ایسے لڑاکے ہیں جن کی رگ رگ میں مذہبی جہاد اور شہادت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے اسرائیل کی فوج جتنی بھی ماہر اور ہتھیاروں سے لیس ہو ان خونخوار لڑاکوں کے سامنے ان کی تمام تدبیریں ناکام ثابت ہو جائیں گی کیونکہ حماس کے یہ دہشتگرد لڑاکے جسم پر بم باندھ کر میدان میں اترتے ہیں اور خود کو اڑنے سے پہلے دشمن کا بھی صفایا کر دیتے ہیں ۔
تبصرے