یمن نے بحیرہ احمر میں تعینات امریکی بحری بیڑے پر کئ کروز میزائلیں داغ دیں

امریکی بحری بیڑے

نیوز ٹوڈے : آج 24 اکتوبر کو صبح 5 بجے کے قریب یمن کے قریب بحیرہ احمر میں یمن کی میزائلوں نے امریکہ کے بیڑے کو نشانہ بنایا ہے امریکہ نے اسرائیل کی مدد کیلیے اپنے کئی بحری جنگی جہاز بحیرہ روم اور بحیرہ احمر میں اسرائیل کے قریب تعینات کر رکھے ہیں اور اب یہ جنگ امریکہ اور ایشیا کے مسلم ملکوں کی جنگ بنتی جا رہی ہے یمن نے دو روز قبل بھی امریکہ کے جنگی جہازوں پر حملہ کیا تھا جس پر امریکہ نے دعوٰی کیا تھا کہ امریکہ نے یمن کی میزائلوں کو نشانے پر لگنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیا تھا ۔

اب یمن نے امریکی بحری بیڑوں پر حملوں کی جو تصویریں جاری کی ہیں ان میں یمن نے کروز میزائلوں سے امریکہ کے بحری جہاز اور اور بحیرہ احمر میں تعینات امریکہ کی سب میرین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے امریکہ کی طرف سے ان حملوں کے بارے میں خاموشی چھائی ہوئی ہے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن مشرق وسطٰی میں کشیدگی اور تناؤ بڑھتا جا رہا ہےجرمنی کا خاص فوجی دستہ سائپرس پہنچ چکا ہے جو کہ امریکہ ، برطانیہ اور آئر لینڈ کے فوجی دستوں کے ساتھ مل کر مشرق وسطٰی میں ایران اور فلسطین کے دوسرے ساتھی ملکوں کے خالف تعینات کی جائیں گی اسرائیل اور فلسطین کے ساتھی ملک اس جنگ میں اب کھل کر ایک دوسرے کے سامنے آنے لگے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+