غزہ میں خوراک اور پانی نہیں، اسے بچایا جائے: یو این ادارے کی ڈائریکٹر کی دردناک اپیل
- 24, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے ریلیف اینڈ ورکس کی ڈائریکٹر راویہ حلس نے غزہ میں ہونے والے حملوں کی صورتحال کے حوالے سے درد ناک اپیل کی ہے اور لوگوں کو فلسطینیوں پر گزرنے والے حالات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں بہت برے حالات ہے اور کوئی لفظ بیان بھی ان کے حالات کو بیان نہیں کر سکتا ،تو انہوں نے اپیل کی کہ اب کو بچایا جائے۔ اقوام متحدہ کے اداروں میں بھی پانی اور بجلی نہیں ہے، لوگ ان پناہ گاہوں میں کھانے والے پانی کے منتظر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لوگ مر رہے ہے اور ہمیں انسولین کی ضرورت ہے، ہم زخمیوں کو کچھ بھی نہیں دے پا رہے ہے۔
تبصرے