تمام یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی, بائیڈن کا بیان

بائیڈن

نیوزٹوڈے: امریکی صدر جو بائیڈن نے واضح طور پر کہا کہ غزہ میں جنگ اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ جنگ بندی سے حماس کو فائدہ ہوگا۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکی صدر کے اس بیان کے بعد بمباری اور بھوک و پیاس میں گھرے فلسطینیوں کے لیے فوری امن کے امکانات معدوم ہو گئے۔ دوسری جانب یورپی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوز بوریل نے رکن ممالک کو امداد فراہم کرنے کے لیے جنگ بندی کی حمایت پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 07 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کے بعد 09 اکتوبر سے غزہ کو ایندھن کی سپلائی مکمل طور پر بند ہے جس کے باعث اسپتالوں میں بجلی معطل ہونا شروع ہوگئی ہے۔

مقامی ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ الشفاء ہسپتال قریب ہونے کی صورت میں اجتماعی قبر بن جائے گا۔ دوسری جانب فلسطینی پانی اور خوراک کی قلت کا شکار ہیں اور اب تک صرف 34 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوسکے ہیں۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے اسلامی اور عرب ممالک سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مزید کتنے بچے اور خواتین مرنے کا انتظار کریں گے۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر میکرون اسرائیلیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+