روس کے بیانات سے امریکہ اور یورپ کے پسینے چھوٹنے لگے

یورپ اور ایشیائی مسلم ملک

نیوز ٹوڈے: روس یوکرین جنگ اور اسرائیل فلسطین جنگ کو اگر اکٹھے دیکھا جاۓ تو معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت دنیا میں طاقت دو دھڑوں میں بٹ چکی ہے ایک طرف اس طاقت کا لیڈر امریکہ ہے تو دوسری طرف روس ہے روسی میڈیا کے ایک مشہور صحافی اور ولادیمیر پیوٹن کے قریبی ساتھی ولادیمیر سولوویو نے اپنے ایک بیان کے ذریعے امریکہ اور یورپی ملکوں کو دھمکی دی ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد یورپ اور ایشیا کے درمیان ایک بہت بڑی جنگ ہونے والی ہے روس اس جنگ میں یورپ کے خلاف ایشیائی ممالک کو ہتھیار سپلائی کرے گا یہ جنگ گلوبل جہاد کو ہتھیار بنا کر لڑی جاے گی ۔

انہوں نے امریکہ پر بھی نشانہ سادھتے ہوۓ کہا ہے کہ ہمیں امریکہ کے دشمنوں کو ہر صورت ہتھیار مہیا کرنے چاہئیں ان کی ہر طرح سے مدد کرنی چاہیے امریکہ کے خلاف انہیں جو بھی مدد درکار ہو دینی چاہیے روس کے وزیر خارجہ دیمیتری میدویدیف نے بھی اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپ اور ایشیا کے درمیان بہت جلد ایک بہت بڑی جنگ کا آغاز ہونے والا ہے روس کی طرف سے جاری ہونے والے لگاتار بیانوں سے امریکہ اور یورپ کے پسینے چھوٹنے لگے ہیں کیونکہ وہ یہ قیاس لگانے لگے ہیں کہ یہ بیان اور دھمکیاں روس کے منصوبے کا حصہ ہو سکتی ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+