سابق امریکی صدر براک اوباما کا اسرائیل فلسطین جنگ کے حوالے سے کئی خدشات کا اظہار
- 25, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے اسرائیل حماس جنگ کو لے کرکئی خدشات کا اظہار کیا ہےانہوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت بھی کی ہے انہوں نے کہا کہ جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع کو نظر انداز کرکے اسرائیلی فوج جو جنگی کاروائی کر رہی ہے وہ الٹی بھی پڑ سکتی ہے غزہ کے لوگوں کو یرغمال بنا کر ان کیلیے خوراک ، پانی اور ایندھن بند کرنے سے انسانی بحران کے بگڑنے کا اندیشہ بھی ہے اور اسرائیلی فوج کے یہ اقدامات فلسطینیوں کے رویے کو اسرائیل کے خلاف نسلوں تک سخت کر سکتے ہیں اور اسرائیل کیلیے بین الاقوامی حمایت کو ختم بھی کر سکتا ہے ۔
حالانکہ اوباما کا شمار ایسے رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صدارت کے دوران اکثر حماس کے ساتھ اسرائیلی تنازعات میں اسرائیل کے دفاع کے حق میں حمایت کی ہے لیکن اب اسرائیل کے فضائی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کے بعد اوباما اسرائیل سے تحمل کا مطالبہ کر رہا ہے کہ اگر اسرائیل نے فلسطین میں اسی طرح ظلم ستم برقرار رکھا تو اس سے خطے میں امن و استحکام کی طویل کوششوں کو بھی نقصان ہوگا ۔
تبصرے