روس نے امریکہ کی تجاویز مسترد کر دی
- 25, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: اقوام متحدہ کی حالیہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین معاملے پر روس نے امریکی کی طرف سے کیے گئے تجاوز پر اعتراض کرتے ہوئے قرارداد کو مسترد کر دیا۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، روسی مندوب نے کہا کہ پوری دنیا ، اسرائیل اور فلسطین کی جنگ بندی کا اعلان کر رہی ہے ، لیکن امریکہ واحد ہے جو اس طرف نہیں آرہا ۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان بھی جنگ بندی کی بات کر رہا ہے کیو نکہ اسرائیل نے غزہ میں موجود اسکولوں ، اسپتالوں اور رہا/ژی علاقوں پر حملے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم میں شامل ہیں۔ چین نے کہا کہ سب سے پہلے جامع جنگ بندی ہونی چاہیے اور غزہ میں انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے روکنا چاہیے۔
تبصرے