اسرائیل کی حمایت پر امریکی مسلمانوں کا آئندہ انتخابات میں بائیڈن کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

آئندہ انتخابات

نیوزٹوڈے: غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن 2024 کے آئندہ انتخابات میں مسلم امریکیوں کی حمایت سے محروم ہو سکتے ہیں۔ مسلمان امریکی پہلے ہی جو بائیڈن کے موقف اور اسرائیل کو امداد پر ناراض ہیں۔ رپورٹس کے مطابق 5% عرب امریکی مشی گن میں اور 2% پنسلوانیا اور اوہائیو میں ووٹ ڈالتے ہیں۔

جو بائیڈن نے پچھلی بار اپنے سیاسی حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر چند ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس وقت عرب امریکی صدر جو بائیڈن کے اسرائیل کی حمایت پر احتجاج کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کی جانب سے اسرائیل کو جنگ بندی کے لیے دباؤ نہ ڈالنے پر عرب امریکی ناراض تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+