ایرانی سفیر کا اسلامی ممالک سے اسرائیلی پروڈکٹس پر پابندی لگانے کا مطالبہ
- 25, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان& میں ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کیپروڈکٹس پر پابندی لگا دیں اور ان سے تعلقات بھی ختم کر دیں۔ ایک ٹی وی میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ، غزہ پر حملے ہر لحاظ سے جنگی اصولوں کے منافی ہے۔ صیہونی مظالم پر عالمی طاقتوں نے آنکھوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔
ڈاکٹر رضا امیری نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں سے فلاسطین میں نہ تو مساجد، اسکول اور نہ ہی اسپتال محفوظ ہیں۔ انہوں نے اسلامی ممالک سے درخواست کی کہ وہ ، ان کے پروڈکٹس پر پابندی لگائیں تاکہ فلسطینیوں کی امداد ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے مشکور ہیں اور ان کے بھی جنہوں نے اسرائیل کو ابھی تک قبول نہیں کیا ہے۔
تبصرے