پوری دنیا اسرائیل کی مقروض ہو سکتی ہے لیکن ترکییہ نہیں ترکیہ ضرورت پڑنے پر فوجی ذرائع بھی استعمال کر سکتا ہے رجب طیب اردگان

اسرائیل کی مقروض

نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنی پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں سے قبل میرا اسرائیل کا دورہ طے تھا لیکن اب میں اسرائیل کی جارحیت اور تشدد دیکھتے ہوۓ اپنا دورہ منسوخ کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانیت کو تار تار کیا جا رہا ہے لیکن دنیا خاموش ہے ان کے ضمیر مردہ ہو چکے ہیں ایسے حالات میں ترکیہ بحیثیت قوم سچ کا ساتھ دے گا اور اسی مقصد کیلیے ترکیہ حکومت تمام سیاسی اور سفارتی ذرائع استعمال کرے گا اگر ضرورت پڑی تو فوجی ذرائع بی استعمال کریں گے ۔

رجب طیب اردگان نے اسرائیل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوۓ کہا کہ پوری دنیا اسرائیل کی مقروض ہو سکتی ہے لیکن ترکیہ نہیں ، ہم کبھی بھی اسرائیل کے غزہ پر مظالم کو قبول نہیں کریں گے رجب طیب اردگان نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحالی کا منصوبہ بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ حماس کوئی دہشتگرد جماعت نہیں ہے بلکہ یہ حریت پسند جماعت ہے اور حماس کے لڑاکے جنگجو نہیں بلکہ مجاہدین ہیں جو اپنی سر زمین کی آزادی کیلیے جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ کوئی ناجائز نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+