غزہ کے مسلمانوں کا اور کتنا خون بہے کہ آپ کا غصہ بھڑکے اسماعیل ہنیہ کی مسلم ممالک سے اپیل
- 26, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں اسرائیلی بربریت اور ظلم و تشدد کے خلاف مسلم ممالک سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل فلسطین میں مظلوم اور بے گناہ لوگوں کو اپنے مظالم کانشانہ بنا رہا ہے عورتوں اور معصوم بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل فلسطین معاملے میں مداخلت کرکے اسرائیل کے مکروہ چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے میں ہماری مدد کریں ، اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم اس وقت تک مزاحمت جاری رکھیں گے جب تک ہمارے بچوں کو آزادی نہ مل جاۓ ۔
انہوں نے کہا کہ جنگ جس قدر بھی طویل اور بھیانک ہو جاۓ غزہ پر قبضے کی اجازت ہر گز نہ دی جاۓ گی انہوں نے اسلامی ملکوں کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ مزید کتنا خون بہے گا تو آپ کا غصہ بھڑکے گا تاکہ آپ کوئی تاریخی مؤقف اختیار کریں گے اسماعیل ہنیہ نے مغربی ملکوں پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ اسرائیلی حکومت کے جارحانہ حملوں کی حمایت کرکے یا ان پر شرمناک خاموشی اختیار کرکے ان ملکوں نے خود کو انسانیت کے درجے سے گرا دیا ہے اور اپنے اور اسلامی ملکوں کے درمیان ایک ایسی دیوار کھڑی کر دی ہے جو ہمیشہ قائم رہے گی ۔
تبصرے