یوکرین جنگ میں ہارتے نیٹو نے اپنی ناک بچانے کیلیے یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کیلیے شرائط رکھ دیں

نیٹو میں شامل

نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ کو شروع ہوۓ سترہ ماہ ہو چکے ہیں اب تک نیٹو نے اس جنگ میں یوکرین کو 20 لاکھ کروڑ سے زائد کے ہتھیار دیے ہیں نیٹو اور یورپ کے 50 ملک مل کر یوکرین کو اس جنگ میں اربوں ڈالر کے میزائل اور ہتھیار دے چکے ہیں لیکن اب اچانک نیٹو نے یوکرین کیلیے یہ شرط رکھ دی ہے کہ اگر یوکرین نیٹو میں شامل ہونا چاہتا ہے تو اسے یوکرین کے مقبوضہ علاقے روس کے حوالے کرنا ہوں گے یوکرین اگر نیٹو کا حصہ بننا چاہتا ہے تو اسے روس کے قبضے والے تمام علاقوں سے دستبردار ہونا ہوگا نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کے نجی امور کے ڈائریکٹر جینز کرسٹیان جینسن نے اپنے ایک بیان میں یوکرین پر یہ بات واضح کر دی ہے ۔

کرسٹیان جینسن کا یہ بیان ہارتے ہوۓ یوکرین کیلیے ایک اور گہرا زخم ثابت ہوا ہے کیونکہ ایک طرف روس اس وقت یوکرین پر بھیانک حملے کر رہا ہے اور ایسے وقت میں نیٹو نے یوکرین کو ہتھیار اور مدد دینے کی بجاۓ ایسی بے تکی شرطیں رکھ دی ہیں ، کہا یہ جا رہا ہے کہ جنگ میں یوکرین کی پوزیشن بہت کمزور ہو چکی ہے روس جنگ جیت رہا ہے اور جنگ ہارتا نیٹو اب اپنی ناک بچانے کیلیے یوکرین کے سامنے ایسی شرطیں رکھ رہا ہے کرسٹیان جینسن نے زیلینسکی کو سمجھاتے ہوۓ کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کیلیے بھی اس میں فائدہ ہے کہ وہ ان شرائط پر جنگ ختم کرنے پر راضی ہو جا ۓ ورنہ جو علاقے اس وقت اس کے پاس ہیں وہ انھیں بھی جلد ہار جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+