ایران کے ایٹمی پروگرام سے برطانیہ بھی خوف کھانے لگا ہے

ایران کے ایٹمی پروگرام

نیوز ٹوڈے : برطانیہ کی ایک مشہور سروے ایجنسی نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ برطانیہ کے حالیہ سروے سے یہ پتا چلا ہے کہ برطانیہ کی آدھے سے زیادہ آبادی ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے خوفزدہ ہے اور اس کی وجہ ایران کے سب سے خطرناک راکٹ کی رونمائی ہے جو ایران نے حال ہی میں دنیا کو دکھایا ہے برطانیہ جو کبھی دنیا پر راج کرتا تھا اب وہ ملک بھی ایران کی میزائلوں اور خطرناک ہتھیاروں سے خوف کھانے لگا ہے صرف برطانیہ ہی نہیں بلکہ امریکہ بھی کئی مرتبہ ایران کو انجام بھگتنے کی دھمکی دے چکا ہے اور امریکہ اور اسرائیل کے دل میں خوف ہی ہے جس کی وجہ سے اسرائیل نے بھی کئی دفعہ کہا ہے کہ اگر ایران نے حملہ کیا تو وہ بھی بدلہ لیے بغیر نہیں رہے گا ۔

عرصہ دراز سے اپنے ہتھیار خانوں میں ایٹم بم رکھنے والے برطانیہ نے اب یہ کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام دنیا کیلیے خطرہ ہے ایران کے دشمن ملکوں کی بوکھلاہٹ سے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے اگر ایسا ہے بھی تو ایران کی ایٹمی طاقت ان ملکوں کیلیے کیوں خطرے کا باعث بن رہی ہے 952 میں جب برطانیہ نے مغربی آسٹریلیا کے آئر لینڈ پر اپنے ایٹم بم کا دروازہ کھولا تھا اس کے بعد سے لے کر اب تک چھ ملک ایٹمی طاقت حاصل کر چکے ہیں ان چھ ملکوں کے متعلق برطانیہ ، امریکہ یا اسرائیل کسی ملک نے بھی ایسے دعوے نہیں کیے جو کہ ایران کے متعلق کیے جا رہے ہیں آخر ایسا کیوں ہے ؟

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+