دنیا کی کوششیں بے سود، اسرائیل نے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی دھمکی دے دی
- 26, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: دنیا بھر کے مسلم ممالک کی کوششوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بھی، اسرائیل نے ایک بار پھر، فلسطینیوں کر غزہ خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ اسرائیل کی جانب سے جاری کی گئی دھمکی میں فلسطینیوں سے کہاگیا تھا کہ غزہ کے شہری جنوب کی طرف روانہ ہو جائے اور غزہ کی زمین کو خالی کر دے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے فلسطین پر کیے گئے حملے کی تفصیل نہیں بتائی اور صرف اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ غزہ پر زمینی حملے کا فیصلہ اتفاق رائے سے بھی کیا جائے گا، یرغمالیوں کو واپس لانے کے لیے ، ہر کوششں کی جائے گی۔
اسرائیل نے فلسطین میں ایندھن بیجنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ پچھلے روز مصر کے ذریعے ، غزہ میں صرف بیس میں سے آٹھ امدادی ٹرک بھیجے گئے تھے۔ غزہ میں طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث، صحت کا نظام مفلوج ہو گیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں سترہ روز سے بجلی ، پانی اور ایندھن کا نظام مفلوج ہے۔ صرف انیس روز میں اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ، دھماکوں سے دو ہزار سات سو سے زیادہ بچے شہید ہو چکے ہیں۔
تبصرے