غزہ پر اسرائیلی دھماکوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 7 ہزار سے متجاوز

شہید فلسطینیوں کی تعداد

نیوزٹوڈے: فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں مرنے والوں کی تعداد 7000 سے زیادہ ہو گئی ہے جن میں تقریباً 3000 بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کے اندر رات بھر زمینی چھاپہ مارا اور ٹینکوں کے ذریعے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو ’وحشیانہ‘ قرار دیا ہے۔ الجزیرہ نے غزہ پر اسرائیل کے "اندھا دھند حملے" کی مذمت کی ہے جب الجزیرہ کے غزہ بیورو چیف وائل دہدوح کے اہل خانہ ایک فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی دھماکوں سے کم از کم 7,028 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل میں 1400 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔2005 سے لے کر اب تک، اسرائیل کی جانب سے غزہ کو پانچ بار جارحیت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اور اس بار شہادتیں اٹھارہ سال میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسرائیلی بمباری کے باعث 940 بچوں س سمیت ۱۶۵ فلسطینی عوام لاپتہ ہیں۔ لاپتہ وفراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+