قطر ی عدالت نے سنایا 8 سابقہ بھارتی اہلکاروں کو موت کی سزا کا حکم
- 27, اکتوبر , 2023
نیوز ٹؤڈے: قطر کی عدالت نے آج بھارت کے آٹھ بحری اہلکاروں کو موت کی سزا سنا دی بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے قطرکی عدالت کے اس فیصلے کی تصدیق کر دی ہے قطر حکومت نے ان بھارتی اہلکاروں کو گزشتہ سال اسرائیل کی جاسوسی کے جرم میں گرفتار کیا تھا ان مجرموں میں بھارتی بحریہ کا سابق کیپٹن نوشیخ سنگھ گل اور ایک صلاح راجیش بھی شامل ہیں یہ بھارتی اہلکار اٹلی میں قطر کیلیے تیار کردہ آبدوزوں کی تفصیلات اسرائیل کو پہنچا رہے تھے قطری انٹیلیجنس زرائع نے ان بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں سے ان آبدوزوں کی تیاری کے پروگرام سے متعلق کچھ الیکٹرونک کمیونیکیشنزپکڑی ہیں ان الزامات کی تصدیق ہونے پر ان اہلکاروں کو موت کی سزا سنا دی گئی-
جس پر بھارتی حکومت نے گہرے صدمے کا اظہار کیا بھارتی وزیر خارجہ نے بیان دیا ہے کہ قطری حکومت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے چونکہ صدمے کی نوعیت بہت حساس ہے اس لیے اس معاملے پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تفصیلی فیصلہ سامنے آنے پر تمام قانونی اقدامات کریں گے بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بحریہ کے یہ سابق اہلکار قطری بحریہ کیلیے ساز وسامان بنانے والے ایک کارخانے میں کام کرتے تھے قطری حکومت نے ان پر جاسوسی کا جو الزام لگایا ہے بے بنیاد ہے-
تبصرے